13 جولائی، 2024، 3:15 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85538124
T T
0 Persons

لیبلز

الضیف کو قتل کرنے کا  دعوی جھوٹ / تمام شہداء عام شہری ہیں، حماس

تہران - ارنا - حماس کے ایک رہنما سامی ابو زہری نے محمد الضیف کے قتل کی تردید کی ہے۔

سامی ابو زہری نے کہا ہے خان یونس پر حملے کے دوران حماس کی فوجی شاخ عز الدین قسام کے کمانڈر محمد الضیف کو قتل کرنے کا صیہونی فوجی ریڈیو کا  دعوی بکواس اور جھوٹ ہے ۔

انہوں نے کہا: ہفے کو روز خان یونس پر صیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہونے والے سب عام شہری ہیں۔

انہوں نے کہا: خان یونس کے علاقے مواصی میں قتل عام ہمارے لوگوں کے خلاف "نازیوں" کی نسل کشی کا تسلسل ہے اور امریکی حکومت اس جرم میں براہ راست شریک ہے۔

غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے ہفتے کی شام اعلان کیا ہے کہ خان یونس شہر میں صیہونی حکومت کی فوج کے آج کے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 71 اور زخمیوں کی تعداد 289 ہو گئی ہے۔

آج صہیونی فوج نے خان یونس میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر شدید بمباری کی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .