9 جولائی، 2024، 6:11 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85534709
T T
0 Persons

لیبلز

مزاحمتی جیالوں نے غاصب فوجیوں کے کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کئے

تہران - ارنا - غزہ پٹی میں مزاحمتی تنظیموں نے منگل کو بھی صیہونی حکومت کے فوجی ساز و سامان اور فوجی گاڑیوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حماس کی عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ الشجاعیہ محلے میں بغداد اسٹریٹ پر اسرائیل کے 4 مرکاوا 4 ٹینکوں کو الیاسین 105 راکٹوں سے تباہ کر دیا۔

القسام نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایک بارودی سرنگ کو تباہ کیا، 2 بولڈوزروں کو نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ پوری طرح سے جل گئے اور یہ آپریشن غزہ کے تل الہوا علاقے کے مغرب میں خالد بن ولید مسجد کے پاس کیا گيا۔

 القسام بریگيڈ نے اپنی کارروائیوں  کو جاری رکھتے ہوئے صیہونی فوجیوں کے اجتماع کو اینٹی پرسنل بم سے نشانہ بنایا  اور متعدد کو ہلاک یا زخمی کیا۔

عزالدین القسام بٹالین نے آج سہ پہر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 9 آپریشن کیے ہیں جن میں تین ٹینکوں اور ایک فوجی گاڑی  کو اڑانا اور تل الھوی کے علاقے میں بموں کا استعمال کرتے ہوئے صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنانا شامل ہے۔

غزہ شہر کے جنوب مغرب میں اپنی حالیہ کارروائیوں کے نئے دور  کے بارے میں غاصب صیہونی  حکومت کا خیال تھا کہ تل الھوی کے علاقے میں آسانی سے  داخل ہوا جا  سکتا ہے لیکن اب اسے اس علاقے میں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

القسام بریگیڈ کے علاوہ دیگر فلسطینی تنظیموں کی فوجی شاخوں نے بھی مختلف کارروائيوں میں صیہونی فوجیوں اور ان کے ساز و سامان کو نشانہ بنایا ہے ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .