3 جولائی، 2024، 9:20 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85528478
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر حزب اللہ کے میزائلوں کی بارش

 تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک مجاہد کمانڈر کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں کی بارش کردی

 تہران – ارنا – حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک مجاہد کمانڈر کی شہادت کے جواب میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں کی بارش کردی

ارنا نے عرب میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے مقبوضہ جولان اور اصبح الجلیل نامی علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی مراکز پر میزائلوں سے وسیع حملے کئے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے نفح نامی علاقے میں صیہونی حکومت کی جولان بریگیڈ کے کمانڈ ہیڈکوارٹر اور اس کے ایئر ڈیفنس سینٹر پر سو میزائل داغے ہیں۔

حزب اللہ نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے اسی طرح کفرشوبا کی پہاڑیوں پر غاصب صیہونی حکومت کے الرمثا اڈے پر راکٹوں سے براہ راست حملہ کیا ہے۔

 حزب اللہ نے اسی طرح کریات شمونہ میں صیہونی فوج  کی بریگیڈ سات سو انہتر کو فلق نامی میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔   

حزب  اللہ کے مجاہدین نے مثلث الطیحات نامی علاقے میں غاصب صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز پر بھی راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ یہ حملے، شہر صور پر صیہونی حکومت کے حملے اور اس میں مجاہد کمانڈر حاج ابونعمہ کی شہادت اور چند مجاہدین کے زخمی ہونے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔    

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .