3 جولائی، 2024، 5:32 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85528317
T T
0 Persons

لیبلز

غزہ میں 24 گھنٹے میں 28 شہید

3 جولائی، 2024، 5:32 PM
News ID: 85528317
غزہ میں 24 گھنٹے میں 28 شہید

تہران – ارنا- غزہ  میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 153 شہید اور زخمی ہوئے جس کے بعد شہدائے غزہ کی تعداد تقریبا 38 ہزار ہوگئی

ارنا نے فلسطین کی شہاب نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے میں تین بار حملے کئے ۔

اس رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں 28 فلسطین شہید اور 125 زخمی ہوگئے۔

فلسطین کے  محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ غزہ پر سات اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعادد 37 ہزار 953 اور زخمیوں کی تعداد 87 ہزار266 ہوگئی ہے۔

صیہونی حکومت بغیر کسی کامیابی کے گزشتہ 9 مہینوں سے غزہ پر حملے جاری رکھے ہے اور اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں پھنستی جا رہی ہے ۔

واضح رہے فلسطینی مجاہدوں نے 7 اکتوبر سن 2023 میں الاقصی طوفان نام سے غزہ سے ایک آپریشن شروع کیا تھا۔

45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔

7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر2023  سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے جو اب تک جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر عام شہری شہید ہو رہے ہيں

  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .