اسرائيلی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

تہران (ارنا ) فلسطینی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو اس علاقے کے باشندوں کے خلاف صیہونی حکومت کی فوج کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 37,834 ہو گئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اس علاقے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد کے بارے میں اپنی روزانہ کی رپورٹ میں اعلان کیا ہےکہ صیہونی فوج نے 24 گھنٹے کے اندر غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف تین جرائم کیے اور ان جرائم کے نتیجے میں 40 افراد شہید اور 224 زخمی ہوئے۔

وزارت نے مزید کہا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے  اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37,834 ہوگئی ہے جبکہ  86 ہزار 858 فلسطینی زخمی ہوئے۔

اسی دوران فلسطینی ذرائع کا کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد تاحال تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہے۔

ارنا کے مطابق صیہونی حکومت کے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے آٹھ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ حکومت کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے بلکہ اپنے اندرونی اور بیرونی بحرانوں میں مزید دھنستی چلی جارہی ہے۔

اس عرصے میں قابض حکومت نے اس خطے میں قتل عام، تباہی، جنگی جرائم، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، امدادی تنظیموں پر بمباری اور قحط کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .