26 جون، 2024، 6:24 PM
Journalist ID: 5632
News ID: 85520997
T T
0 Persons

لیبلز

چين نے ایک بار پھر غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے

تہران – ارنا – اقوام متحدہ میں چین کے مندوب نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے فوری طور پر بند کروائے جائيں

ارنا کے مطابق مسئلہ فلسطین پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں چین کے مندوب   فوکونگ نے کہا  ہے کہ چین سبھی فریقوں سے اپیل کرتا ہے کہ تحمل سے  کام لیں، اور ایسے ہر اقدام سے پرہیز کریں جن سے کشیدگی بڑھ جانے کا خدشہ ہو۔

 اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ اس وقت سبھی فریقوں کو مشرق وسطی میں ہر بڑے المیئے کی روک تھام کرنا چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ چین اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ غزہ پر فوجی حملے اور عام شہریوں کے اجتماعی قتل عام کا سلسلہ فوری طور پر بند کردے۔

 چـینی حکام اس سے پہلے بھی بارہا غزہ پر حملوں کا سسلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے ساڑھے آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہیں۔ اس دوران غزہ میں ساڑھے سینتس ہزار سے زائد عام شہری شہید ہوچکے ہیں جن میں ستر فیصد سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے وحشیانہ حملوں میں سبھی بین الاقوامی قوانین  اور عالمی کنوینشنوں کو پامال کیا، بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کشی کی لیکن اپنا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کرسکی ہے بلکہ اس کا اندرونی بحران اور عالمی سطح پر اس کی مخالفت روز بروز وسیع سے وسیع تر ہورہی ہے۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .