21 جون، 2024، 1:23 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85515627
T T
0 Persons

لیبلز

آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کر لیا

تہران (ارنا) 3 یورپی ممالک اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ کے بعد آرمینیا نے بھی یکم جون سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

آرمینیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی تباہ کن انسانی صورتحال بین الاقوامی سیاسی ایجنڈے کے اہم مسائل میں سے ایک ہے اور اس کے فوری حل کی ضرورت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریہ آرمینیا شہروں کو نشانہ بنانے، شہریوں کے خلاف تشدد کی سختی سے مذمت اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔

اس بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا حقائق، بین الاقوامی قوانین، اقوام کی خودمختاری اور پرامن بقائے باہمی سے وابستگی کی تصدیق کرتے ہوئے، جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔

اس سے قبل 3 یورپی ممالک اسپین، سلووینیا اور آئرلینڈ بھی فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .