18 جون، 2024، 1:17 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85512661
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ جلد ہی اسرائيل کو 50 ایف 15 جیٹ کی فروخت کا اعلان کرے گا

تہران-ارنا- واشنگٹن پوسٹ نے پیر کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے: امریکی حکومت جلد ہی اسرائيل کو اسلحے فروخت کرنے کا اعلان کرے جس میں 50 ایف-15 طیارے بھی شامل ہيں۔

امریکہ کی جانب سے اسرائيل کو دیئے جانے والے ان ہتھیاروں کی قیمت 18 ارب ڈالر ہے۔

خبروں کے مطابق واشنگٹن ، 2000 پونڈ کے 1800 بم، 500 پونڈ کے 1700 بم بھی اسرائيل کو دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے قبل، رفح میں اسرائيل کے وسیع آپریشن کے خدشے کی وجہ سے امریکہ نے ان ہھتیاروں کی ترسیل روک دی تھی۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب صیہونی حملے میں شہید ہونے والے  بے گناہ فلسطینیوں کی تعداد میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .