عراق کی تحریک  مزاحمت کا اہم صیہونی ہدف پر میزائل حملہ

تہران (ارنا) عراق کی تحریک مقاومت نے آج حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ پہ ایک اہم صیہونی ہدف پر میزائل حملہ کیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقاومت اسلامی عراق نے آج صبح حیفا کی مقبوضہ بندرگاہ پہ ایک اہم صیہونی ہدف کو جدید کروز میزائل الارقب سے نشانہ بنایا۔

تحریک مقاومت اسلامی عراق نے گزشتہ ہفتے منگل کے روز بھی مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت بالخصوص خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دینے کے لیےحیفا کی بندرگاہ پرایک اہم ہدف پر ڈرون حملہ کیا تھا۔

تحریک مزاحمت نے اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہیں گے۔

الاقصیٰ طوفان کے 200 ویں دن مزاحمتی قوتوں کے میڈیا گروپس کی جانب سے شائع کردہ انفوگرافک کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمتی تنظیم نے عراق میں دشمن کے  90 اہداف پر، مقبوضہ علاقوں میں 65 اہداف پر اور شام میں 88 اہداف پر کل 243 حملے کیے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .