رو‎سی نائب وزیر اعظم : ایران کے ساتھ تجارت میں رواں عیسوی سال کے ابتدائی تین مہینے میں 48 فیصد اضافہ ہواہے

 ماسکو – ارنا – روس کے نائب وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینے میں ایران کے ساتھ تجارت میں 48 فیصد اضافہ ہوا ہے

ارنا نے جمعے کو روسی حکومت کے ٹیلیگرام چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ روس کے نائب وزیر اعظم الیکزنڈر نواک نے ماسکو میں، ایران کے وزیر پیٹرولیئم سے جو ایران روس  مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ایرانی ٹیم کے سربراہ بھی ہیں،ملاقات میں یہ بات کہی ہے۔

 قابل ذکر ہے کہ روس کے نائب وزیر اعظم الیکزنڈر نواک گزشتہ تین سال سے ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی روسی ٹیم کے سربراہ ہیں ۔

 انھوں نے ماسکو میں ایران کے وزیر پیٹرولیئم اور ایران روس مشترکہ اقتصادی کمیشن کی ایرانی ٹیم کے سربراہ جواد اوجی سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی روابط کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا۔

 انھوں نے کہا کہ 2024 کے ابتدائی تین مہینوں کی کارکردگی سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کی تجارت میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔  

  رو‎سی نائب وزیر اعظم : ایران کے ساتھ تجارت میں رواں عیسوی سال کے ابتدائی تین مہینے میں 48 فیصد اضافہ ہواہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .