برکس اور شنگھائی تنظیموں میں رکنیت، شہید رئيسی کا ورثہ، علی باقری

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسی دو اہم تنظیموں میں ایران کی رکنیت کو شہید رئيسی کی وراثت قرار دیا اور کہا: ایران کی عالمی پوزیشن کے لئے ان دونوں تنظمیوں کی رکنیت بہت اہم ہے۔

علی باقری کنی نے بدھ کے روز کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا: میرے روس کے دورے کا مقصد، برکس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت تھا کیونکہ اب ایران برکس کا باضابطہ رکن ہے۔

ایران کے نگراں وزیر خارجہ نے کہا: ایران کو ایک طاقت کے طور پر اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے اس بات کی ضرورت ہے کہ وہ کئي سطحوں پر اپنے نظریات پیش کرے تاکہ مختلف ملکوں کی حمایت سے  وہ اپنی پوزیشن پر پہنچ سکے اور ایران اپنے مقصد سے قریب ہو سکے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .