گزشتہ سال ایران کا تجارتی ٹرن اوور 180 بلین ڈالر رہا، سینٹرل بینک کی رپورٹ

تہران(ارنا) سینٹرل بینک کے نائب صدر نے محمد شیرجیان نے کہا ہے کہ ادائيگی کے انڈیکس کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران ایران کا تجارتی ٹرن اوور 180 بلین ڈالر کے برابر رہا ہے۔

محمد شیرجیان کا کہنا تھا کہ سینٹرل بینک کے بیلنس آف پیمنٹ کے مطابق، گزشتہ مالی سال کے دوران ہم نے 100 بلین ڈالر کے برابر سامان برآمد کیا جو مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں تین فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اشیا کی درآمد 80 بلین ڈالر کے برابر تھی جس میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا۔

سینٹرل بینک کے نائب صدر نے مزید کہا کہ  مجموعی طور پر مالی سال 24-2023  میں ایران کا تجارتی ٹرن اوور 180 بلین ڈالر کے برابر تھا اور سامان کے حساب 20.5 بلین ڈالر سرپلس رہا۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .