ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ورچوئل اسپیس میں اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر ایک نوٹ میں لکھا کہ غزہ کی پٹی کے محصور رہائشیوں اور اس کی خواتین اور بچوں کے دردناک قتل اور صیہونی حکومت کے مسلسل اور مہلک حملوں کو 245 دن ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 245 دنوں کے دوران انتہائی گھناؤنے بین الاقوامی جرائم جن میں جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور شہریوں، خواتین اور بچوں کے بڑے پیمانے پر قتل، کیمپوں، اسکولوں، مساجد، اسپتالوں، یونیورسٹیوں، گرجا گھروں پر حملے، قیدیوں کا قتل، ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے نسل کشی کا جرائم، صحافیوں کا قتل، مصنوعی بھوک اور قحط کے ہتھیاروں کا استعمال، غزہ کے دس لاکھ سے زائد لوگوں کا جبری بے گھر ہونا، انسانی امور میں سرگرم بین الاقوامی تنظیموں کے ملازمین کا قتل وغیرہ صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کا حصہ ہیں۔
ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنے میں حکومتوں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی عدم فعالیت کی وجہ سے اقوام عالم اور غیر سرکاری تنظیموں پر عائد مظلوم فلسطینی قوم کی حمایت کی ذمہ داری بڑھ گئی ہے اور اس ضمن میں صہیونی اشیاء اور کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنا سب سے آسان لیکن بہت موثر طریقہ ہے۔
آپ کا تبصرہ