صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 17 غاصب فوجی زخمی ہوئے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔
دریں اثنا، صیہونی فوج نے بھی رپورٹ دی ہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک 3720 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
ادھر حزب اللہ کے حملوں کے بارے میں صیہونیوں کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ علاقوں میں کم سے کم 6 ہزار عمارتوں کو تباہ کردیا جن میں تجارتی عمارتیں بھی شامل ہیں۔
مجاہدین تحریک نے بھی اعلان کیا ہے کہ "سیم 7 " مارٹر راکٹ مار کر ایک اسرائیلی جنگی ہیلی کاپٹر کو رفح سے فرار ہونے پر مجبور کیا ہے۔
ڈیموکیرٹک محاذ کے جنگی بازو القاسم بریگیڈ نے بھی بتایا ہے کہ صیہونیوں کے ایک جھنڈ کو تساریم محاذ پر نشانہ بنایا ہے۔
القسام بریگیڈ نے بھی اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک اور ایک بلڈوزر کو یبنا کیمپ کے قریب تباہ کردیا ہے۔ یہ حملے الیاسین 105 راکٹوں سے کئے گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ