30 مئی، 2024، 9:51 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85494306
T T
0 Persons

لیبلز

اسلامی جمہوریہ ایران میں صدارتی الیکشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

 تہران – ارنا – آج جمعرات کو صبح آٹھ بجے سے ایران کے چودھویں صدارتی الیکشن میں کاغذت نامزدگی جمع کرانے کا آغاز ہوگیا۔

ارنا کے مطابق چودھویں صدارتی الیکشن کے امیدواروں نے آج صبح آٹھ بجے سے ایران کی وزارت داخلہ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز کردیا۔

اس رپورٹ کے مطابق وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن پر امن ماحول میں، امیدواروں کے درمیان اچھی قابت اور عوام کی وسیع مشارکت سے منعقد ہوگا۔  

انھوں نے متعلقہ اداروں اور ان کے ذمہ داروں  سےکہا ہے کہ سبھی اس اہم انتخابات کے پرشکوہ انعقاد کے لئے تیار رہیں۔  

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے 29 مئی 2024 کو چودھویں صدارتی  انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے اراکین کا اعلان کردیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق چودھویں صدارتی انتخابات کے لئے منتظمہ کمیٹیوں کے اراکین کی پہلی میٹنگ وزير داخلہ کی صدارت میں منعقد ہوئی۔

اسی کے ساتھ ایک اعلامیہ جاری کرکے صدارتی انتخابات میں بحیثیت امیدوار حصہ لینے والوں کے لئے آئين کے مطابق ضروری شرائط کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

 یاد رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کی وجہ سے ایران میں قبل از وقت صدارتی الیکشن کرایا جارہا ہے۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے آئين کی دفعہ 131 اور 132 کے مطابق صدر مملکت  کے انتقال، استعفے، لاپتہ ہوجانے، یا دو مہینے سے زیادہ بیماررہنے یا ایسی صورت میں کہ صدارت کی مدت ختم ہوگئ ہو اور کسی رکاوٹ کی وجہ سے نئے صدر کا انتخاب نہ ہوسکا ہو اور اسی قسم کی دیگر مسائل درپیش ہونے کی صورت میں، نائب صدر، رہبر انقلاب اسلامی کی موافقت سے نگراں صدر کا عہدہ سنبھالے گا اور اسپیکر پارلیمان، عدلیہ کے سربراہ نیز نگراں صدر پر مشتمل کونسل پچاس دن کے اندرنئے صدر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔    

  صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت کے بعد  رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آئین کی دفعہ 131 کے مطابق دوشنبہ 19 مئی 2024 کو نائب  صدر محمد مخبر کو نگراں صدر منصوب کیا۔  

اس کے بعد پارلیمنٹ  کے اسپیکر، عدلیہ کے سربراہ اور نگراں صدر پر مشتمل کونسل نے 28 جون 2024 کو صدارتی الیکشن کی تاریخ معین کی جس کی نگراں کونسل نے بھی  توثیق کردی۔

ایران میں چودھویں صدارتی الیکشن کے لئے امیداوروں کی انتخابی مہم  12 جون سے شروع ہوگی اور 28 جون کو ووٹ ڈالے جائيں گے۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .