افتتاحی تقریب میں عدلیہ کے سربراہ، تہران میں متعین مختلف ممالک کے سفراء، مجلس شورائے اسلامی کے سابق اسپیکر حضرات اور رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے کے علاوہ بعض پاسبان حرم شہداء کے اہل خانہ، ایران کے قائم مقام صدر اور وزراء شریک ہوئے۔
پارلیمنٹ کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندنے آپ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔
اس موقع پر آئین کی شق 67 کے تحت نو منتخب ارکان نے اپنی رکینت کا حلف اٹھایا۔ اس سے پہلے پارلیمنٹ کے سینیئر ارکان پر مشتمل پریزائیڈنگ کمیٹی کے ارکان نے اپنی ذمہ داریاں سبھنالیں جو نئے اسپیکر کے انتخاب تک اپنی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔
نومنتخب ارکان اسمبلی آج شام جنوبی تہران میں واقع بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح علیہ کے مزار پر حاضری بھی دیں گے۔
آپ کا تبصرہ