پاکستانی فوج کے تعلقات عامہ سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اعلیٰ فوجی افسر سمیت 2 فوجی بھی مارے گئے۔
حالیہ دنوں میں، دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان اور داعش خراسان نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف کئی مسلح حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
پاکستانی فوج نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ صوبہ بلوچستان میں افغانستان کے ساتھ سرحدی پٹی میں اس کی گزشتہ ماہ کی کارروائی کے دوران 29 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ