آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کے لئے کراچی کونسلیٹ میں   پاکستان کے اعلی رہنماؤں کی آمد

اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے سابق صدر، سابق وزیر خارجہ ، وزیر اعلی سندھ اور سندھ حکومت کے دیگر اعلی رتبہ حکام نے کراچی میں ایرانی کونسلیٹ پہنچ کر شہید آیت اللہ رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

ارنا کے مطابق کراچی میں مقیم پاکستان کے ممتاز رہنماؤں اور اعلی حکام نے  ایرانی کونسلیٹ پہنچ کر صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی  اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایران کی قیادت، حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کے لئے کراچی کونسلیٹ میں   پاکستان کے اعلی رہنماؤں کی آمد

 پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹرعارف علوی، سابق وزیر اعلی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی  شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹسوری نے کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلر جنرل حسن نوریان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کرکے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ایرانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کے لئے کراچی کونسلیٹ میں   پاکستان کے اعلی رہنماؤں کی آمد

کراچی میں مقیم پاکستان کے ممتاز رہنماؤں اور اعلی صوبائی حکام نے ایرانی کونسلیٹ میں تعزیتی رجسٹرپر دستخط کئے اور کہا کہ پاکستانی عوام نے اس حادثے میں اپنے عزیز دوست اور بھائی جناب سید ابراہیم رئیسی کو کھودیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کے لئے کراچی کونسلیٹ میں   پاکستان کے اعلی رہنماؤں کی آمد

     پاکستان کے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے اس موقع پر 2021 میں ای سی او کے عشق آباد سربراہی اجلاس میں  آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ  ان کی شہادت عالم اسلام کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین اور سابق وزیر اعلی بلاول بھٹو زرداری نے شہید صدر سے گزشتہ ماہ ان کے دورہ کراچی ميں ہونے والی اپنی  ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر پاکستان کے عوام، ایران کے سبھی دوستوں اور حکام کے قلب داغدار ہیں۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کے لئے کراچی کونسلیٹ میں   پاکستان کے اعلی رہنماؤں کی آمد

 اسی طرج متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال اور شیعہ علما کونسل کے سیکریٹر جنرل علامہ شبیر میثمی نے بھی کراچی میں ایران کے قونصلر جنرل سے ملاقات اور ہیلی کاپٹر کے سانحے میں ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللّہیان نیز ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور گہرے صدمے کے اظہار کیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تعزیت کے لئے کراچی کونسلیٹ میں   پاکستان کے اعلی رہنماؤں کی آمد

ایران کے صدر شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کے لئے  کراچی میں ایرانی کونسلیٹ میں آنے والے پاکستانی رہنماؤں اور اعلی رتبہ عہدیداروں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں غم کی اس گھڑی میں ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ  مکمل یک جہتی کا اعلان کیا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .