آیت اللہ رئیسی عالم اسلام کی وحدت کے حامی تھے: پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی

اسلام آباد/ ارنا- پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلی میرسرفراز بگٹی کوئٹہ میں ایران کے قونصل خانے میں حاضر ہوئے جہاں انہوں نے صدر سید ابراہیم رئیسی کی شہادت پر تسلیت اور تعزیت پیش کی۔

میرسرفراز بگٹی نے چند گھنٹے قبل اپنی صوبائی کابینہ کے ہمراہ کوئٹہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل خانے پہنچے جہاں ایران کے نائب قونصل جنرل سید مہدی شائقی نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے وزیٹر بک میں بھی تعزیتی الفاظ لکھے اور صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی یاد کو تازہ کیا۔

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے چیف منسٹر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے عوام اور صوبائی اور وفاقی حکومت اپنے ایرانی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آيت اللہ سید ابراہیم رئیسی فلسطین اور کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت کے علاوہ، عالم اسلام کی وحدت کے بھی حامی تھے۔

میرسرفراز بگٹی نے شہید صدر رئیسی سے ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر مختصر ملاقات کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ رئیسی کے انتقال سے نہ صرف ملت ایران کا نقصان ہوا بلکہ امت اسلامیہ نے ایک شجاع اور ہردل عزیز رہبر کو کھو دیا۔

یاد رہے کہ صدر سید ابراہیم رئیسی اتوار کے روز ایران اور آذربائیجان کے مابین ڈیم کے ایک منصوبے کا افتتاح کرکے تبریز شہر لوٹ رہے تھے جہاں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔ اس واقعے میں صدر مملکت، وزیر خارجہ، تبریز شہر کے امام جمعہ، صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر اور صدر رئیسی کے محافظوں کے ہیڈ اور پائلٹس کی ٹیم شہید ہوگئے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .