آیت اللہ رئیسی اور وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر استقامی فلسطینی کمیٹیوں کا بیان

تہران – ارنا – استقامتی فلسطینی کمیٹیوں نے شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر ایک بیان جاری کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

ارنا نے النجبا چینل کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ استقامتی فلسطینی کمیٹیوں  نے آج پیر کو بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ "ہم غم و اندوہ کے ساتھ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ڈاکٹرحسین امیر عبداللہیان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  

  بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین، ملت فلسطین اور استقامتی فلسطینی محاذ، فلسطین اور اس کے عوام کے لئے  شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید حسین امیر عبداللہیان کی گرانبہا خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گا۔

   شہید ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اتوار 19مئی کی شام قیز قلعہ سی ڈیم کا افتتاح کرنے  کے بعد شہر تبریز کی جانب واپس جارہے تھے کہ مشرقی آذربائیجان کے علاقے زرقان میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے سے دوچار ہوگیا اور صدراپنے ساتھیوں کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے ۔

حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت ہیلی کاپٹر میں شہید صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے ہمراہ وزیر خارجہ شہید حسین امیر عبداللہیان صوبہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر شہید مالک رحمتی ،صدرمملکت کے سیکورٹی دستے کے کمانڈر شہید جنرل سید مہدی موسوی اور صدر کے محافظین موجود تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .