19 مئی، 2024، 10:25 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85481839
T T
0 Persons

لیبلز

قلب ثقافت پاکستان، لاہور میں جشن امام رضا (علیہ السلام)

 اسلام آباد – ارنا-  یوم دختر اور ہفتہ کرامت کی مناسبت سے لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کی میزبانی میں امام رضا علیہ الصلوات والسلام پر ایک پرشکوہ تقریب  منعقد ہوئی  جس میں انیمیشن فلم "ضامن یاہو" بھی دکھائی گئی۔

 ارنا نے منگل کی رات رپورٹ دی ہے کہ یوم دختر اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران لاہور میں ایک پرشکوہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبہ پنجاب کی اہم شخصیات اور  بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔  

 جشن امام رضا کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب میں اردو زبان میں ڈب شدہ انیمیشن فلم " ضامن آہو" بھی   دکھائی گئی جو بہت پسند کی گئی۔  

 پاکستان کی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان اس تقریب میں مہمان خصوصی تھیں ۔

 انھوں نے کہا کہ "اہل بیت اطہار علیہم السلام کی یاد میں منعقدہ محافل و مجالس اتحاد مسلمین کا باعث بنتی ہیں اور آج اس جشن میں شرکت میرے لئے باعث فخر ہے۔"

انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ نے پاکستان میں اتحاد مسلمین کی تقویت میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔  

لاہور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جعفر روناس نے بھی اس تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کو یوم دختر کا نام دیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ اس  دن سے عشرہ کرامت شروع ہوتا ہے جو فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے یوم ولادت تک جاری رہتا ہے۔

خانہ فرہنگ ایران لاہور کے ڈائریکٹر روناس نے بتایا کہ ہرسال دسیوں لاکھ عاشقان اہل بیت اطہار مختلف ملکوں، بالخصوص دوست اور ہمسایہ ملک پاکستان سے زیارت کے لئے ایران جاتے ہيں اور فرزند رسول امام  رضا علیہ الصلوات والسلام نیز حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

اس تقریب سے خطاب میں خانہ فرہنگ لاہور کے نئے سربراہ اصغر مسعودی نے بھی اپنے خطاب میں اسلام میں لڑکیوں کی منزلت اور فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام کے اعلی مرتبے پر روشنی ڈالی۔

 انھوں نے اسی کے ساتھ اسلام میں حصول علم کی اہمیت بیان ۔  

اس تقریب میں شہر لاہور کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .