17 مئی، 2024، 2:29 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85480064
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان : چابہاراور گوادر کے درمیان عقد اخوت کی حمایت کریں گے

اسلام آباد – ارنا – پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ روابط کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

 اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعے کو اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں چابہار کے بارے میں ایران اور ہندوستان کے دس سالہ سمجھوتے اور اس پر امریکا کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ " ہم دوسرے ملکوں کے ساتھ ایران کے سمجھوتوں اور اسی طرح تیسرے فریق کے موقف کے بارے میں بات نہیں کریں گے۔

 انھوں نے کہا کہ ہم تہران کے ساتھ قریبی تعاون کے لئے پرعظم ہیں اور اسی طرح  چابہار اور گوادر  کی بندرگاہوں کے درمیان عقد اخوت کے سمجھوتے کے لئے تیار ہیں۔

 ممتاز زہرا بلوچ نے صدر ایران سید ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بہت اہم تھا اور اس سے بہت سے شعبوں میں باہمی تعاون اور ہم آہنگی کی راہیں ہموار ہوئيں۔

 پاکستان کے دفتر خارجہ کی  ترجمان نے ایران کے ساتھ     پاکستان کے برادرانہ روابط پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صدر رئیسی کے دورے میں دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان نقل و حمل سمیت بہت سے شعبوں میں اہم سمجھوتے ہوئے ہیں۔   

 پاکستان کے دفتر خارجہ کی ترجمان  ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتے وار پریس بریفنگ میں افغانستان کے ساتھ اپنے ملک کی سرحدی کشیدگی کے بارے میں کہا کہ اسلام آباد سرحدوں کی صورتحال پر اپنی تشویش سے کابل کو مطلع کرچکا ہے اور اسی کے ساتھ ہر قسم کی جارحیت کے مقابلے میں اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لئے پوری طرح تیار ہے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .