حزب اللہ لبنان نے ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں اعلان ہوا ہے کہ متعدد ڈرون طیاروں کے ذریعے مقبوضہ سرزمینوں کے بیت ہیلل علاقے میں صیہونیوں کی ایک فوجی چھاؤنی کو نشانہ بنایا گیا جو اسرائیلی فوج کے توپخانے کا مرکز بھی واقع ہے۔
حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ دھماکہ خیز مادوں سے لیس ڈرون طیارے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف سے ٹکرائے اور متعدد صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔
ایک الگ کارروائی میں حزب اللہ کے مجاہدوں نے اسرائیلی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو بھی تباہ کردیا۔
یدیعوت آحارانوت اخبار کی رپورٹ کے مطابق،
ادھر فلسطین کے استقامتی گروہ سرایا القدس نے بھی غزہ پٹی کے جبالیا کیمپ کے قریب صیہونی فوج کی ایک ٹکڑی پر دھاوا بول دیا اور متعدد غاصب فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا۔
مذکورہ علاقے میں صیہونیوں کی متعدد بکتربند گاڑیوں اور ٹھکانوں کو بھی مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا۔
جبالیا کے الہدد خیابان پر ایک مرکاوا ٹینک کو بھی آر پی جی کے گولوں سے نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا۔ مزید تین ٹیکنوں کو یاسین اور پی-90 راکٹوں سے تباہ کردیا گیا۔
غزہ پٹی کے جحر الدیک میں ہونے والی شدید جھڑپوں فلسطینی مجاہدوں نے صیہونی فوجیوں پر گولیوں کی بوچھار کردی جس میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
آپ کا تبصرہ