10 مئی، 2024، 8:31 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85472505
T T
0 Persons

لیبلز

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی مکمل رکنیت کے حق میں ووٹ دے دیا

 نیویارک – ارنا –  اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے عرب ملکوں کی مجوزہ قرار داد جمعے کو جنرل اسمبلی سے پاس ہوگئی ۔

 ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کے لئے عرب گروپ کی مجوزہ قرار داد پر جمعے کو جنرل اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی اور  143 ووٹوں سے یہ قرار داد پاس ہوگئی جس میں فلسطین کو خصوصی حقوق اور امتیازات دینے کے ساتھ  سلامتی کونسل سے درخواست کی گئی ہے کہ اس ملک کو اقوام متحدہ کا مستقل رکن بنانے پر مثبت انداز میں نظرثانی کی جائے۔ 

 رپورٹ کے مطابق جنرل اسمبلی میں ووٹںگ میں اس قرار داد کے حق میں  143  اور مخالفت میں 9 ووٹ پڑے اور 25 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ قرار داد عرب ملکوں کے گروپ نے پیش کی تھی۔

 فلسطین حال حاضر میں اقوام متحدہ میں مبصر ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

فلسطین کئی برس سے اقوام متحدہ  کی مکمل رکنیت کے لئے کوشاں ہے اور گزشتہ مہینے سلامتی کونسل میں اس کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

 آج جمعےکو جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں    فلسطین کی مکمل رکنیت کا جائزہ لیا گیا اور 143 ووٹوں سے قرار داد پاس ہوگئی جس میں سلامتی کونسل سے فلسطین کی مستقل رکنیت کے موضوع پر مثبت انداز میں نظر ثانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔     

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .