ایران کی ایک نالج بیسڈ کمپنی نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہ راست میتھانول میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی پر جرمنی کی اجارہ داری ختم کردی

تہران – ارنا – ایران کی فن آوران پیٹروکیمیکل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ ایک نالج بیسڈ کمپنی نے اس نئی ٹیکنالوجی تک دسترسی حاصل کرلی  ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہ راست میتھانول میں تبدیل کردیتی ہے۔

ارنا کے مطابق یہ  جدید ٹیکنالوجی اب تک صرف جرمنی کے  پاس تھی اور اس پراس کی اجارہ داری تھی۔

اس رپورٹ کے مطابق ایران کی فن آوران پیٹروکیمیکل  کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر حسین رفیق دوست نے بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی سرو نالج بیسڈ کمپنی کے ماہرین نے حاصل کی ہے ۔

انھوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی سے کام لے کرکاربن ڈائی آکسائیڈ کو براہ راست میتھانول میں تبدیل کیا جاتا ہے اور ان کی کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کے تعلق سے سرونالج بیسڈ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے

 ایران کی ایک نالج بیسڈ کمپنی نے وہ کیٹالسٹ (Catalyst   ) تیار کرلی جس پر اب تک جرمنی کی اجارہ داری تھی۔

فن آوران پیٹروکیمیکل کمپنی کے ایم ڈی حسین رفیق دوست نے بتایا  کہ ایران کی سرو کمپنی کو کیٹالسٹ تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے۔  

  انھوں نے بتایا کہ کاربن ڈائی آکسائڈ کو براہ راست میتھانول میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی اورکیٹا لسٹ اب تک صرف جرمنی کے پاس تھی لیکن اب سرونالج بیسڈ کمپنی کےماہرین اس کو مقامی ٹیکنالوجی میں تبدیل کردیا ہے۔

 انھوں نے بتایا  کہ یہ کیٹالسٹ سو فیصد ایرانی اور نالج بیسڈ ہے اور اس کے ذریعے ہم کاربن ڈی آکسائڈ کو براہ راست میتھانول میں تبدیل کرنے پر قادر ہوگئے ہیں۔  

حسین رفیق دوست نے بتایا کہ فن آوران پیٹروکیمیکل کمپنی کے میتھانول اورمونو آکسائڈ یونٹ میں جن کیٹالسٹوں سے کام لیا جاتا ہے وہ سب ایرانی ہیں۔

 انھوں نے بتایا کہ صرف ایک کیٹالسٹ باقی رہ گئی ہے اور وہ میتھانول سنتھیسزکیٹالسٹ (Methanol Synthesis Catalyst) ہے اور اس کے حصول پر بھی ہم نے  کام شروع کردیا ہے اور عنقریب اس ٹیکنالوجی تک بھی ہمیں دسترسی حاصل ہوجائے گی۔           

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .