ارنا کے مطابق ایران کے محمکہ جوہری توانائی کے ترجمان بہروز کمالوندی نے آج منگل کو بتایا ہے کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کررہے ہیں۔
بہروز کمالوندی نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی ایران کی پہلی انٹر نیشنل ایٹمی سائنس و ٹیکنالوجی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران آرہے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی کانفرنس میں تقریر کرنے کے علاوہ ایران کے محکمہ جوہری توانائی کے سربراہ محمد اسلامی اور دیگر ایرانی حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔
ایران کی پہلی بین الاقوامی ایٹمی سائنس وٹیکنالوجی کانفرنس 6 سے 8 مئی تک اصفہان میں منعقد ہوگی ۔
آپ کا تبصرہ