30 اپریل، 2024، 9:55 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85461587
T T
0 Persons

لیبلز

کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین کے حامی طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا

نیویارک (ارنا) طلبہ کو فلسطینیوں کے حامی اجتماعات کو ختم کرنے اور اپنے خیمے جمع کرنے کی تنبیہ اور طلبہ کی مزاحمت اوراسرائیل مخالف مطالبات پر اصرار کے بعد، نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی نے احتجاج کرنے والے طلبہ کو معطل کرنا شروع کردیا ہے۔

ارنا کے نامہ نگار کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی نے پیر کی شام سے  مقررہ ڈیڈ لائن تک یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی کیمپ خالی کرنے پر آمادہ نہ ہونے والے طلباء کی معطلی شروع کر دی ہے۔

اس  سے پہلے  کولمبیا یونیورسٹی نے غزہ کے عوام کی حمایت کرنے والے طلباء کو خبردار کیا تھا کہ اگر انہوں نے  پیر کی سہ پہر تک خیمے خالی نہیں کیے تو انہیں معطل کر دیا جائے گا.

 مذکورہ یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گيا ہے کہ اسرائیل مخالف احتجاج میں شریک  طلباء سمسٹر یا گریجویٹ مکمل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے، اور انہیں کیمپس اور یونیورسٹی کی عمارتوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب احتجاجی طلبہ نے فلسطینی کی حمایت میں مظاہرے جاری رکھنے فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے۔

 کولمبیا یونیورسٹی کے احتجاجی طلباء اسرائیل سے وابستہ اسلحہ ساز کمپنیوں میں اس یونیورسٹی کی سرمایہ کاری اور تعاون فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .