جنرل یحیی سریع نے بتایا ہے کہ فلسطین اور لبنان کے عوام کی حمایت میں "آندولو ایس" نام کے جہاز کو متعدد بیلسٹک اور بحری میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جو کہ پوری کامیابی کے ساتھ اپنے مقررہ ٹارگیٹ سے ٹکرائے۔
انہوں نے بتایا کہ آندولو ایس جہاز نے صیہونی حکومت کی بندرگاہوں پر جانے کی پابندی کی خلاف ورزی کی اور یمن کی بحریہ کی جانب سے دیے جانے والے انتباہات کو بھی نظرانداز کیا۔
جنرل یحیی سریع نے کہا کہ اسرائیلی دشمن پر بحری محاصرہ عائد کیا گیا ہے اور مقبوضہ سرزمینوں کی بندرگاہوں کی جانب جانے والے تمام جہازوں کو میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جائے گا۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ غزہ اور لبنان پر صیہونی جارحیت کو ان کارروائیوں کے بغیر روکا نہیں جاسکتا۔
آپ کا تبصرہ