پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف قزاقستان میں ہونے والے اس اجلاس میں ایک اعلی سطح وفد کے ساتھ شریک ہیں۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے اسی طرح شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے اپنے کئی ہم منصبوں سے بھی ملاقات کی۔
ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکوریٹی، دہشت گردی کے خلاف جنگ، افغانستان کی صورت حال، قومی سلامتی کی ترجیحات، شدت پسندی کے خطرات، سرحدوں اور بحری سلامتی جیسے مختلف امور پر تبادلہ خیال کيا گیا۔
پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک غزہ کے حالات پر فکرمند ہے اور ہم نے ہمیشہ فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ حل پر زور دیا ہے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہو۔
انہوں نے زور دیا: پاکستان ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم کے اراکین کے ساتھ تعاون میں توسیع کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ