ارنا کے مطابق اقوام متحدہ کے امداد رسانی کے کوآرڈینیشن آفس نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اعلان کیا ہے کہ آج غزہ میں امداد رسانی کے دو تہائی مشن کی ہم آہنگی کی گئی تھی جن کی انجام دہی میں تل ابیب کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ۔
امداد رسانی کے امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیشن آفس نے بتایا ہے کہ ہر مشن میں اوسطا پانچ گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔
اقوام متحدہ کے اس دفتر نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالے جانے کی وجہ سے غزہ کے اسپتالوں کو ایندھن اور دیگر انتہائی ضروری وسائل نہیں پہنچائے جاسکے۔
اس سے پہلے غزہ کے سرکاری میڈيا سیل کے انچارج سلامہ معروف نے کہا تھا کہ خوراک اور ایندھن کی روک تھام سے غزہ میں انسانی المیہ وسیع تر ہورہا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ سات مہینے سے غاصب اسرائيلی حکومت غزہ میں ایندھن اور کھانے پینے کی اشیا نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔
اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ عالمی ادارہ خوراک کے مطابق غزہ کی ستر فیصد آبادی کو بھوک مری اور قحط کا سامنا ہے۔
آپ کا تبصرہ