21 اپریل، 2024، 1:57 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85451947
T T
0 Persons

لیبلز

ایران علاقے کی بڑی طاقت ہے۔ معاریو کی رپورٹ

تہران – ارنا -  صیہونی حکومت کے روز نامہ معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے جوابی تنبیہی حملے کے بعد امریکی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایک علاقائی طاقت ہے

ارنا کے مطابق صیہونی روزنامہ معاریو نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے میزائلی اور ڈرون آپریشن کے بعد امریکا کی بائيڈن حکومت کے ردعمل سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن ایران سے ایک علاقائی طاقت کے عنوان سے پیش آتا ہے اور اپنے اتحادی ( صیہونی حکومت) کے خلاف ایران کے براہ راست آپریشن کو قانونی سمجھتا ہے۔  

 صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ  اپنی سرزمین کے اندر سے مقبوضہ فلسطین کے خلاف ایران کے فوجی آپریشن پر امریکا کا جھک جانا، تہران اور تل ابیب کی لڑائی میں ایک ڈرامائی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔  

 روز نامہ معاریو نے لکھا ہے کہ امریکا نے سرکاری طرر پر یہ تسلیم کرلیا ہے کہ ایران ایک علاقائی طاقت ہے اور وہ اسرائيل کے خلاف ایران کے آپریشن کے سامنے جھک گیا ہے اور یہ بات امریکا اور اسرائيل کے ساتھ  روابط کے حوالے سے عرب ملکوں میں پایا جانے والا محرک  کم کرے گی ۔   

 یاد رہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی نے  13 اور 14 اپریل کی درمیانی رات ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر درجنوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملے کی خبر دی تھی۔  

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ  دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں جس میں  ایران کے چند فوجی مشیر اور کمانڈر شہید ہوگئے تھے، سپاہ کی ایئرو اسپیس فورس نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے  معینہ فوجی مراکز کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی کے ساتھ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان  کیا کہ یہ حملہ، دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں  اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ اکیاون کے مطابق کیا گیا ہے۔   

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .