شہید صدر ایران کے ہیلی کاپٹر کے حادثے سے متعلق شکوک و شبہات پر مسلح افواج کا ردعمل

تہران- ارنا- ایران کی مسلح افواج کے کمیونیکیشن سینٹر نے ایک بیان میں صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے اسباب کے بارے میں شکوک و شبہات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ پیچیدہ موسم اور خطے کے جغرافیائی حالات تھے۔

ہفتہ کے روز ایران کی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے حالیہ دنوں میں شہید رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بارے میں کچھ غیر ذمہ دارانہ بیانات کے حوالے سے کہا کہ کچھ عرصے سے سائبر اسپیس اور مختلف فورمز پر بعض افراد اور ادارے اس حادثے کی وجہ کے بارے میں ایسے دعوے کر رہے ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ یہ کم علمی یا غلط معلومات یا مخصوص مقاصد کے تحت کیا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کی 3 سرکاری رپورٹس کی بنیاد پر، (اس حادثے کی تحقیقات کرنے والے سرکاری اور قانونی اتھارٹی کے طور پر - جو سینکڑوں گھنٹے کی انتھک ماہرانہ محنت اور تکنیکی اور فیلڈ تحقیقات کا نتیجہ تھیں) قومی اور مقامی سطح پر صدر ایران شہید رئیسی اور ان کے ساتھیوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کے سبب، جس کی وجہ سے ان کی شہادت ہوئی، محض خطے کے پیچیدہ موسم اور جغرافیائی حالات تھے، لہذا اس حوالے سے قیاس آرائیوں میں سے کوئی بھی، بشمول تکنیکی خرابی تخریب کاری، قتل، دھماکہ، الیکٹرانک جنگ، اور اس طرح کی کوئی بات ثابت نہیں ہوئی۔

بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ میڈیا کے اراکین، قانونی اداروں سے وابستہ افراد، اور نیشنل اسمبلی کے نمائندوں سے درخواست ہے کہ وہ غیر پیشہ ورانہ، جذباتی اور غیر ذمہ دارانہ رائے کے اظہار اور شکوک و شبہات سے گریز کریں جو صرف رائے عامہ کو ٹھیس پہنچانے اور دشمنوں کو استحصال کا موقع فراہم کا سبب بن سکتی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .