صدر پزشکیان نے ماسکو دورے کے موقع پر روسی وزیر اعظم میخائل میشوستین سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں توسیع کی اسلامی جمہوریہ ایران کی خواہش پر زور دیتے ہوئے کہا: آج معاہدے پر دستخط، دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا موڑ ہوگا۔
اس ملاقات میں پزشکیان نے ایران اور روس کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں کا ذکر کیا اور کہا: ایران اور روس سڑکوں، تعلیم، تجارت اور دیگر شعبوں میں وسیع تعاون کر سکتے ہیں اور یہ تعاون امریکہ اور مغربی ملکوں کی طمع کاریوں اور پابندیوں کو بے اثر کر سکتا ہے۔
روس کے وزیر اعظم میخائل میشوستین نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ان کے دورہ روس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کے صدر کے لیے ایران کے ساتھ اسٹریٹیجک معاہدے کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے کہا: "ایران و روس کے تعلقات میں توسیع ہو رہی ہے اور مجھے امید ہے کہ مختلف شعبوں میں ثقافتی مشترکات کے پیش نظر ہم اپنے تعلقات کو مزید توسیع دینے میں کامیاب ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ