17 جنوری، 2025، 11:54 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85722457
T T
0 Persons

لیبلز

صدر ایران: ایران روس تعاون فریقین کے لئے سودمند

ماسکو - ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون فریقین کی کامیابی ہے  اور یہ دشمنوں کو مایوس کر سکتا ہے جو خطے کے امن و سلامتی کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ماسکو کے اپنے سرکاری دورے کے آخری پروگرام کے طور پر جمعے کی شام روسی  تاجروں اور صنعت کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات میں مزید کہا: "ایران روس جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط سے ایران اور روس کے لیے ایک روڈ میپ بن گیا جس کے تناظر میں ایران و روس مناسب طریقے سے سرگرمیاں کر سکتے ہيں۔

 صدر نے زور دے کر کہا: "دونوں حکومتیں دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، جس کی ایک اہم جغرافیائی خصوصیات کے ساتھ ہمسایہ ہونا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .