21 اپریل، 2024، 10:13 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85451536
T T
0 Persons

لیبلز

غاصب صیہونی حکومت کی تنبیہ پر نائیجیریا کے تحریک اسلامی کے سربراہ کا ردعمل

 قم – ارنا –  نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جب میں نے سنا کہ ایران نے شام میں اپنی کونسلیٹ پر اسرائيلی حملے کا بدلہ لے لیا تو خوشی سے میری آنکھوں سے انسو چھلک پڑے

 ارنا کے رپورٹر کے مطابق نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی نے نائیجیریا کے سماجی کارکنوں اور مذہبی اداروں کے سربراہوں سے ملاقات میں، دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایران کے آپریشن وعدہ صادق کو مستضعفین عالم کے لئے  باعث خوشی قرار دیا۔

 انھوں نے کہا کہ اسرائیل پر ایران کے جوابی حملے نے پوری دنیا میں مستضعف اور کمزور رکھی گئی اقوام کے چاہے ان کا تعلق کسی بھی دین و مسلک سے ہوان کے دلوں امید پیدا کردی ہے ۔

 آیت اللہ شیخ زکزکی نے کہا کہ  اسرائيل پر سپاہ پاسداران کا حملہ مزید جرائم کے ارتکاب سے اس حکومت کے باز رہنے کا باعث ہوگا۔

 انھوں نے کہا اس حملے کا پیغام یہ تھا کہ اگر اب تک اس حکومت نے ہمیں دھمکیاں دی ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ ہماری دھمکیوں کا مزہ چکھے۔  

غاصب صیہونی حکومت کی تنبیہ پر نائیجیریا کے تحریک اسلامی کے سربراہ کا ردعمل

نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزکی نے مزید کہا کہ اسرائيل  کے ناقابل شکست ہونے کا وہم جو بعض لوگوں کے اذہان میں تھا، صیہونی حکومت پر ایران کے جوابی حملے سے ختم ہوگیا اور ثابت ہوگیا کہ وہ اب تک جو سمجھ رہے تھے وہ خیال خام کے بجز کچھ بھی نہیں تھا۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .