اصفہان میں ایئر ڈیفنس سسٹم کی مشکوک چیز پر فائرنگ

تھران (ارنا) ذرا‏‏ئع کے مطابق اصفہان میں آج صبح ایئر ڈیفنس سسٹم نے کسی مشکوک چیز پر فائرنگ کی۔ کچھ ممکنہ اہداف سے نمٹنے کے لیے ایران کے بعض حصوں میں اینٹی ائير کرافٹ سسٹم فعال کردیا گیا ہے تاہم اب تک کسی بھی فضائی خطرے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر دھماکے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح 4 بجے اصفہان میں بیس 8 کے اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم نے کسی مشکوک چیز کو روکنے کے لیے فائرنگ کی۔

اصفہان میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے اعلیٰ افسر بریگیڈیئر جنرل میہندوست نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز اصفہان ایئر ڈیفنس سے متعلق ہے جہاں ایک مشکوک چیز پر فائر کیا گیا اور ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
 اصفہان کی اہم تنصیبات بالخصوص جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں اور ان میں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا ہے۔

صارفین کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تصاویر ملک کے بعض حصوں میں انتہائی کم اونچائی پر خطرات کے خلاف پوائنٹ ڈیفنس سسٹم کے طور پر کام کرنے والی اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم کی سرگرمی کی نشاندہی کرتی ہیں جنکی 100فیصد چوکس حالت مکمل طور پر معمول کی بات ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابھی تک میزائل ڈیفنس سسٹم سے فائر کیے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .