انہوں نے اس موقع پر روس کی حفاظت کی راہ میں مارے جانے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
روس کے وزیر توانائی سرگئی سیولیف جو مشترکہ کمیشن کے سربراہ بھی ہیں، استقبالیہ پروگرام میں صدر ایران کے ساتھ موجود تھے۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے روس کی مسلح افواج کے منتخب دستوں کا معائنہ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ صدر پزشکیان اپنے روسی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر ماسکو پہنچے ہیں جہاں ان کی صدر پوتین اور اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقات طے ہے۔
صدر مملکت کے دورہ ماسکو کے موقع پر ایران اور روس کے مابین جامع تجارتی معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ یہ معاہدہ 47 شقوں پر مشتمل ہے۔
آپ کا تبصرہ