ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا کے سبھی ملکوں کو اسلحہ جاتی اور تجارتی پابندیوں کے ذریعے غاصب صیہونی حکومت کو اس کی حارحیتوں کی سزا دینا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ سبھی ملکوں کوایسے اقدامات عمل میں لانے کی ضرورت ہے کہ جن سے اسرائيلی حکومت کو اپنی جارحیتوں کی قیمت چکانی پڑے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت کے تخریبی اقدامات کے خلاف تعاون کرے۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس کی جارحانہ سرگرمیوں کی سزا ملنی ضروری ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے فوری جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل کی قرار داد پاس ہونے کے بعد بھی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے دوام کو بہت تشویشناک بتایا۔
انھوں نے کہا کہ اسرائيل اپنے حامیوں اور دوستوں کے مطالبات کو بھی نظر انداز کررہا ہے اور اب ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برداری کے سربراہان اسرائيل کے انتہا پسند حکام کو غزہ کے عوام کے قتل عام سے روکیں۔
انھوں نے غزہ میں غاصب اسرائیلی حکومت کی نسل کشی رکوانے کے لئے امریکا اور اس غاصب حکومت کے دیگر حامیوں کے زیادہ موثر ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ۔
انھوں نے کہا کہ اس حکومت کو جواب دہ بنانا ضروری ہے لہذا تجارتی اور اسلحہ جاتی پابندیوں کے ذریعے اور تیل کی سپلائی بند کرکے اس وحشیانہ جنگ کو رکوایا جائے۔
منیر اکرم نے اقوام متحدہ میں فلسطین کومستقل رکنیت دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی غاصبوں کا قبضہ ختم کرانے کے لئے ہم سے جو بھی ہوسکے کرنا چاہئے۔
آپ کا تبصرہ