ایرانی طلباء کی سپریم لیڈر سے انہیں فلسطین بھیجنے کی درخواست
9 اپریل، 2024، 11:39 PM
News ID:
85440479
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ایران کے سپریم لیڈر کے ساتھ طلباء کی ملاقات کے دوران رضاکار طلبہ (بسیج دانشجوئی) کے نمائندے نے اپنی تقریر میں صہیونی جرائم اور غزہ کے عوام کی نسل کشی پر بیزاری کا اظہار کیا اور آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں نہتھے فلسطینیوں کے دفاع کے لیے بسیجی طلبا کو فلسطین جانے کی اجازت عطا فرمائيں۔
آپ کا تبصرہ