ارنا کے مطابق اس سال بھی رمضان المبارک کے اختتام پر دارالحکومت تہران میں مرکزی نماز عیدالفطر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ دارالحکومت تہران کی مرکزی نماز عیدالفطر معمولا، رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی جاتی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران میں منگل 9 اپریل کو 29 رمضان المبارک ہے اور اگر اس دن کی شام کو شوال کا چاند نظرآگیا تو تو بدھ 10 اپریل کو عیدالفطر ہوگی۔
آپ کا تبصرہ