6 اپریل، 2024، 10:21 AM
Journalist ID: 5390
News ID: 85436295
T T
0 Persons

لیبلز

 ایک صیہونی فوجی مرکز اور آئل ریفائنری پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے ڈرون حملے

 تہران – ارنا – عراق کے اسلامتی استقامتی گروہ نے سنیچر کو مقبوضہ فلسطین میں ایک آئل ریفائنری اور مقبوضہ جولان میں ایک صیہونی فوجی مرکز پر ڈرون  حملوں کی خبر دی  ہے۔

ارنا نے المیادین ٹی وی کےحوالے سے رپورٹ دی ہے عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے بتایا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام  پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں اس کے  مجاہدین نے جولان میں  اسرائيلی فوجی مرکز پر حملے کے بعد  حیفا میں اسرائیل کی آئل ریفائنری پربھی  ڈرون حملہ  کیا ہے۔

 عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اس سے پہلے بھی ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ جولان میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر ڈرون حملے کی خبر دی تھی۔

یاد رہے کہ جولان شام کا پہاڑی علاقہ ہے جس پر غاصب صیہونی حکومت نے قبضہ کررکھا ہے۔  

عراق  کے اسلامی استقامتی گروہ نے دونوں ڈروں حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کو نقصان پہنچنے کی خبر دی ہے۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے  کہ غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں، غاصب صیہونی حکومت کے اہداف پر اس کے حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔   

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اس سے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو غاصب صیہونی حکومت کے خلاف اس کی  کارروائیاں بڑھ جائيں گی۔  

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .