ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اردن کے عوام نے بدھ کی رات یہ مظاہرے حماس کی فوجی شاخ القسام بریگیڈ کے کمانڈرانچیف محمد ضیف کی اپیل پر کئے ہیں۔
القسام بریگیڈ نے بدھ کی رات اپنے کمانڈر انچیف محمد ضیف کا ایک صوتی پیغام جاری کیا ۔
القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف نے اس پیغام میں عرب اقوام اور پوری امت اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ فلسطین کی جانب روانہ ہوں اور قبلہ اول مسجد الاقصی کی آزادی میں مشارکت کریں۔
یہ پیغام جاری ہونے کے بعد اردن کے عوام سڑکوں پر نکل پڑے اور انھوں نے غاصب صیہونی حکومت سے نفرت اور بیزاری اور فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اعلان کیا۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ غرب اردن کے شہر رام اللہ کے عوام نے بھی بدھ کی رات سڑکوں پر نکل کے غزہ کے عوام اور استقامتی محاذ کی حمایت میں نعرے لگائے
آپ کا تبصرہ