دشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود، ایران ترقی کی راہ پر گامزن، وزير خارجہ کا پیغام نوروز

تہران-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تمام ایرانی شہریوں کے لئے دوسرے ملکوں میں سروس اور حمایت کا سلسلہ پوری سنجیدگي سے جاری رکھیں گے، کہا: بد خواہوں کی کوشش اور خواہش کے باوجود، آج ہمارا پیارا ایران ہر شعبے میں ترقی اور پائیدار پیشرفت کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔

ایران کے وزير خارجہ حسین امیر عبد الہیان نے نئے ہجری شمسی سال نوروز کی مناسبت سے اپنے پیغام  میں دوسرے ملکوں میں رہنے والے ایرانیوں کو مخاطب کرکے انہيں نئے سال کی مبارک باد دی اور کہا: جناب رئيسی کی حکومت میں ہماری کوشش، پیارے ایران کی طاقت و عزت میں اضافہ اور تمام ایرانیوں کے سر کو بلند رکھنا ہے۔ سید ابراہیم رئيسی کی حکومت کے آغاز سے ہی ہمارا عزم رہا ہے کہ ایرانیوں کی وطن واپسی اور ان کی آمد و  رفت میں زيادہ سے زيادہ سہولتیں فراہم کی جائيں۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے : بد خواہوں کی کوشش اور خواہش کے باوجود، آج ہمارا پیارا ایران ہر شعبے میں ترقی اور پائیدار پیشرفت کی راہ پر تیزی سے گامزن ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ایران تمام ایرانیوں کا ہے اور اس کے مستقبل کی درخشان ترقی و کامیابی، تمام ایرانیوں کے عزم و قومی اتحاد سے حاصل ہوگي۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .