15 مارچ، 2024، 4:30 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85419244
T T
0 Persons

لیبلز

یمن، الحدیدہ کے قریب ایک آئل ٹینکر نشانہ بنا

تہران/ ارنا- باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جمعے کی شام کو ایک آئل ٹینکر پر بحیرہ احمر میں حملہ ہوا ہے۔

روئیٹرز نے بحری سیکورٹی کی برطانوی کمپنی، "امبری" کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یہ واقعہ الحدیدہ بندرگاہ کے 88 میل کے فاصلے پر پیش آيا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس آئل ٹینکر کو میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امبری کے مطابق، مذکورہ حملے میں اس جہاز کو نقصان پہنچا ہے لیکن کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

 آج صبح کو بھی برطانیہ کے بحری تجارت کے ادارے نے الحدیدہ کے 76 میل کے فاصلے پر ایک جہاز کے نشانہ بننے کی خبر دی تھی۔

اس وقت تک کسی بھی فریق نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن بعض ذرائع نے یمن کی مسلح افواج پر الزام عائد کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی مسلح افواج، آج شام فلسطین کی حمایت میں صنعا میں ہونے والے مظاہروں کے بعد ایک اہم بیان جاری کرنے والی ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .