پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات جاری رہیں گے، نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری

تہران/ ارنا- ایران کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر علی باقری نے بتایا ہے کہ ایران پر عائد ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے کے لئے ایران اور یورپ کے مابین مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے ادارے کے نائب سربراہ انریکے مورا اور اس کے علاوہ مغربی ایشیا کے لئے یورپی یونین کے خصوصی ایلچی سون کوپمانس سے ملاقات اور گفتگو کی خبر دی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ انریکے مورا اور سون کوپمانس سے گفتگو کے دوران غزہ میں بے گناہ انسانوں کو بچانے اور نسل کشی کے فوری خاتمے پر زور دیا گیا۔

ایران کے چیف مذاکرات کار نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے اور دیگر دوطرفہ دلچسپی کے موضوعات پر یورپ سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .