ایران کے نیشنل سنٹر فار اسپیس نے بتایا ہے : دشمنوں نے انتخابات کے زمانے میں ایک پیچیدہ سائبر سازش تیار کی تھی جس کے تحت ملک کے نیٹ ورک، سسٹمس اور نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا جانا تھا لیکن ملک میں سائبر سیکوریٹی کے ذمہ دار اداروں کی جانب سے بر وقت کارروائي سے انتخابات سے قبل کئي منصوبے ناکام بنا دیئے گئے حالانکہ انتخابات کے دن بھی الیکشن کے انعقاد کے عمل میں خلل ڈالنے کے لئے دشمنوں کی طرف سے کئي کوششيں کی گئيں لیکن اس طرح کے تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گيا۔
ایران میں انتخابات میں خلل اندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
6 مارچ، 2024، 7:31 PM
News ID:
85410598
تہران-ارنا- ایران کے نیشنل سنٹر فار اسپیس نے بتایا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت شناس عوام نے اس بار کے انتخابات میں ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ عوام اور پولنگ بوتھوں کے درمیان فاصلہ پیدا کرنے کے لئے دشمن کی سازشیں اور دباؤ کا ان پر کوئي اثر رہا ہے نہ رہے گا۔
آپ کا تبصرہ