المسیرہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج فوج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ اس آپریشن میں میزائل اور ڈرون استعمال کیے گئے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ جب تک غزہ میں جنگ بند اور اس علاقے کا محاصرہ ختم نہیں ہوجاتا بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کارروائياں جاری رہیں گی۔
یمنی فوج نے گذشتہ چند مہینوں میں غزہ کی پٹی میں فلسطینی قوم کی مزاحمت کی حمایت میں بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں مقبوضہ علاقوں( اسرائيل) کی طرف جانے والے متعدد بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں صرف اسرائیلی یا اسراچانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے باقی تمام ممالک کے بحری جہاز پوری طرح محفوظ ہیں۔
آپ کا تبصرہ