صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے پولیس اکادمی کی پاس آوٹ پریڈ میں اپنی تقریر میں کہا: ہماری سیکوریٹی دوسرے ملکوں اور دنیا کی نام نہاد طاقتوں سے وابستہ نہيں ہے بلکہ ہماری سیکوریٹی ہمارے عوام ، مسلح افواج اور پولیس کے ہاتھوں میں ہے۔
صدر مملکت نے ایران میں سیکوریٹی کو عوام کی بیداری کا نتیجہ قرار دیا اور کہا : آج ہمارے ملک میں جو سیکوریٹی ہے وہ اس لئے ہے کیونکہ عوام مختلف میدانوں میں موجود ہيں، ہماری یہ سیکوریٹی عوام کی ہر میدان میں موجودگی اور مسلح افواج و سرحدی محافظوں کی جاں نثاری کی وجہ سے ہے۔
صدر ایران نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فوجی ، افسر اور اعلی فوجی حکام سب کے سب عوام کی خدمت کے لئے تیار رہتے ہيں، کہا کہ یہ لوگ ملک کے مسائل اور بد امنی کو ختم کرنے کے لئے رات دن کوشش کرتے ہيں اور یہی وجہ ہے کہ عوام ان سے محبت کرتے ہيں۔
صدر ایران نے امریکی فوج کو دنیا کی سب سے زیادہ نفرت انگیز فوج قرار دیتے ہوئے کہا: دنیا کی کسی بھی فوج سے اس قدر عوام نفرت نہںي کرتے، آج آپ فلسطین، غزہ اور فلسطین کے بہادر مظلوم عوام کو دیکھیں کہ جو آج عالم انسانیت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ پوری دنیا صیہونی حکومت، امریکی افواج اور ان سے وابستہ فوجوں سے نفرت کرتی ہے اور یہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ ان کی مسلح افواج اللہ پر ایمان رکھتی ہے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے نائب کی قیادت میں کام کرتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ