3 مارچ، 2024، 8:52 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85407049
T T
0 Persons

لیبلز

برطانیہ کے دوسرے جہازوں کو بھی ڈبو دیں گے: صنعا کا انتباہ

تہران/ ارنا- یمن کی مسلح افواج کے حملے میں بحیرہ احمر میں ایک برطانوی جہاز کے ڈوب جانے کے بعد، یمن کے نائب وزیر خارجہ نے لندن کو یہ سلسلہ جاری رکھنے کا انتباہ دیا ہے۔

یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ صنعا ان تمام برطانوی جہازوں کو ڈبونے کا سلسلہ جاری رکھے گا جو بحیرہ احمر سے گزرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ لندن ہمارے ملک پر جارحیت اور غزہ میں مجرمانہ اقدامات میں برابر کا شریک ہے لہذا یمن پر برطانوی افواج کے ہر حملے کا دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی جہاز "ایم وی روبی مار" مکمل طور پر ڈوب گیا جسے یمن کی فوج نے 13 روز قبل میزائلی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .