انہوں نے اپنے اس پیغام میں ایران کے عوام کو بابصیرت قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی شرکت آگاہانہ تھی اور اس کے نتیجے میں اس سرزمین کے دشمنوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامراجی طاقتوں نے ان انتخابات میں عوام کی عدم شرکت کے لئے سرتوڑ کوشش کرڈالی لیکن عوام نے وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے اور بصیرت کا ثبوت پیش کرتے ہوئے سامراجی محاذ کو مایوس اور اربوں ڈالر پر مشتمل دشمنوں کی سرمایہ کاری پر پانی پھیر دیا۔
صدر رئیسی کے پیغام میں درج ہے کہ گزشتہ سال کے بلووں کے بعد ایران کے عوام نے ایک بار پھر پرعزم طریقے سے دشمنوں کو شکست سے دوچار کردیا۔
صدر سید ابراہیم رئیسی کے پیغام میں درج ہے کہ ملت ایران، مختلف سیاسی گروہوں اور دھڑوں، دینی مراجع کرام، ذرائع ابلاغ اور تمام لوگوں کا دل کی گہرائيوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام کو آگاہ کرنے کی ذمہ داری کو اچھی طرح سے سمجھا اور اسے بخوبی نبھایا۔
آپ کا تبصرہ